ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین سیکیورٹی سسٹم فعال

ملتان (امت نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین فیشل ریکگنیشن نظام فعال کردیا گیا ہے، سسٹم سے غیر قانونی بین الاقوامی نقل و حرکت کو روکنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین فیشل ریکگنیشن نظام فعال کردیا گیا، یہ سسٹم کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئرپورٹس کے بعد ملتان ایئرپورٹ پر بھی فعال کردیا گیا ہے۔سسٹم آپریٹ کرنے کے لیے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سسٹم نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام کو تربیت فراہم کی۔

نیا سسٹم بارڈر مینجمنٹ ایجنسیوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا، بارڈرمینجمنٹ ایجنسیز اس نظام کی مدد سے غیر قانونی بین الاقوامی نقل و حرکت کو روک سکیں گی۔