لاہور(امت نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں،خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے،تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔
نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ گرفتارہونے والی خواتین کو لیڈیز پولیس اسٹیشن میں رکھا جائے گا، ذمہ دار خواتین سے لیڈیز پولیس اسٹیشن میں آ کر خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت برتنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اے ٹی سی دفعات کے تحت درج مقدمات میں خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ کے مطابق مرد پولیس اہلکار خواتین کو گرفتار نہیں کریں گے بلکہ خواتین پولیس اہلکار انہیں حراست میں لیں گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب بھر میں 9 مئی کے 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین مطلوب ہیں۔