اسلام آبا(اُمت نیوز)آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے، جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کمیشن کے ممبرہونگے۔اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی کمیشن کے ممبرہوں گے۔
ٹی او آر کے مطابق کمیشن سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور حاضر سروس جج سپریم کورٹ کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا۔
علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور وکیل کی سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے مقدمہ مقرر کرنےکی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہوگی۔