اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نےچیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ 14 برس بعد پیر کو شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی۔
اسلام آباد کی جی ٹین کی عمارت میں ہائی کورٹ کا آج آخری روز ہے اور پیر 22 مئی سے شاہراہ دستور پر نئی تعمیر شدہ عمارت میں کیسز کی سماعت ہو گی