مردم شماری میں 22مئی تک توسیع،کراچی کی آبادی کہاں تک پہنچی؟

اسلام آباد(امت نیوز)ملک بھر میں جاری ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری میں 4 روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر توسیع کردی گئی۔ مردم شماری کا عمل 22 مئی تک جاری رہے گا

مردم شماری کا عمل صوبہ بلوچستان کے علاوہ ملک کے مختلف 66 اضلاع میں 22 مئی تک جاری رہے گا۔

22 مئی کے بعد 30 مئی تک تصدیق کا عمل ہوگا۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 75 لاکھ جبکہ کراچی ڈویژن کی ایک کروڑ  90 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔