لاہور(امت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب کی جانب سےحاضری کے ارسال کردہ نوٹس کا جواب بھجوادیا۔ عمران خان نے 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔
تاہم انہوں ںے 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
عمران خان نے نیب سے انکوائری رپورٹ کی نقل بھجوانے یا وکیل کو فوری دینے کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کا بیان میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 23 مئی کو نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نیب راولپنڈی دفتر میں 23 مئی کو صبح 11 بجے پیش ہوں گے۔