اسلام آباد میں ٹریفک حادثے کی فوٹیج ہفتہ بعد وائرل

اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر ) گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی فوٹیج ایک ہفتہ بعد وائرل ہو گئی ، حادثے میں دو لڑکے جان بحق اور ایک زخمی ہوا تھا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کو تھانہ (باقی صفحہ 9بقیہ نمبر32) کوہسار کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نمبر کیو وی 103 پول سے ٹکرا کر دو ٹکڑوں میں بٹ گئی جس کے نتیجے میں نوجوان لڑکے ریحان اور شفیع جان بحق اور عبداللہ زخمی ہو گیا ، جو ہسپتال میں زیر علاج ہے ، حادثہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی ایک نجی سکول کے طلباء چلا رہے تھے جو گاڑی انتہائی تیز رفتاری کے باعث پول سے ٹکرائی ، ادھر تھانہ کوہسار کے محرر نثار نے امت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وقوعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا ، حادثہ کے وقت لڑکے اسکول یونیفارم میں نہیں تھے ، لواحقین نے کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔