اسلام آباد(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کر دی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرورنے کہا کہ افواج پاکستان پر حملہ، پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا ہے، ان کے خلاف اگر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے تو اسی کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔
ں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں پُرتشدد کارروائیاں کیں اور بہت سی سرکاری اور نجی املاک پر حملے کیے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے زیادہ تر اہداف دفاعی عمارتیں، تنصیبات، علامتیں یا یادگاریں تھیں اور ان میں جی ایچ کیو راولپنڈی اور کور کمانڈر کا گھر(جناح ہاؤس ) بھی شامل تھا۔،