بلوچستان کے اربوں روپے سانپ کھا گئے، گورنر بلوچستان

بلوچستان (اُمت نیوز)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نےکہا ہے کہ وفاق نے بلوچستان کو اربوں روپے دیے مگر یہاں بیٹھے سانپ کھا گئے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے اپنے نمائندے نااہل ہوں تو وفاق سے کیا گلہ کرنا ،کسی کو پتہ نہیں کہ بلوچستان میں کیا ہو رہاہے۔
ملک عبدالولی کاکڑ کے مطابق سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان یونیورسٹی کے پیسے روکے گئے، یونیورسٹی بند ہونے سے ہمارے بچے 3 مہینے تعلیم سے محروم رہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ3 ماہ تنخواہ نہ ملنے پر ہمارے استاد خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔