میں پارٹی نہیں چھوڑ رہا، عمران خان پر بھر پور اعتماد ہے، محمود خان

پشاور (اُمت نیوز) سابق وزیراعلی کے پی محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ رہا، عمران خان پر بھر پور اعتماد ہے۔
سینئر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف جوبھی سازش کرے گا، منہ کی کھانا پڑے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبہ خیبرپختونخوا کے کئی رہنماؤں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے جس میں اقبال وزیر اور ہشام انعام اللہ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔