پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو
پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو

کراچی میں درجہ حرات 45 تک جانے کا امکان

کراچی: سورج کا پارہ چڑھنے لگا، کراچی میں درجہ حرات 45 تک جانے کا امکان، دیگر شہروں میں صورتحال سے متعلق بھی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سورج کا پارہ 40 تک پہنچ گیا ہے، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے3 روز میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری تک اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج لاہور اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری، فیصل آباد اور ملتان میں42، کراچی میں زیادہ سے زیادہ45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔