جب غیر منتحب لوگ قوانین بنائیں گے تو ایسے ہی ہوگا، فائل فوٹو
جب غیر منتحب لوگ قوانین بنائیں گے تو ایسے ہی ہوگا، فائل فوٹو

جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی ملاقات

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی۔

گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی تھی۔ اور اب ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس فائزعیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسی اور ہائیکورٹ کے ججز کی ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، اس دوران جسٹس فائزعیسیٰ نے ججز کی چائے اورکافی سے تواضع کی اور ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔