عمران خان نے پھر گرفتاری کا امکان ظاہر کردیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 مئی کو نیب پیشی کے موقع پر اپنی گرفتاری کا ایک اور امکان ظاہر کر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد یقین ہے کہ منگل کو مجھے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

عمران خان نے اپنی گرفتاری پر ردِعمل کو اپنی پارٹی ختم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور سینیئر قیادت سمیت اُن کی پارٹی کے 10 ہزار سے زائد کارکن زیرِحراست ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر جنرل باجوہ کی شکایت لگاتے ہوئے اپنی حکومت ختم کرنے کا ذمے دار قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ جنرل باجوہ کو مجھ سے ایسا کیا مسئلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کر دی۔