پیسے دینے سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

فیصل آباد (اُمت نیوز) کاغذ کے ٹکڑوں کیلئے خون سفید ہوگئے، پیسے دینے سے انکار پر بھائی نے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 272 (ر ب) میں پیش آیا، ملزم اپنی بہن سے پیسوں کا مطالبہ کر رہا تھا، پیسے نہ ملنے پر اسے فائرنگ کر کے بے رحمی سے مار ڈالا۔
ملزم آصف فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔