اسلام آباد ہائیکورٹ شاہراہ دستور پر تعمیر نئی جدید عمارت میں منتقل

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستورپرتعمیر نئی جدید عمارت میں منتقل ہوگئی ہے۔ جہاں آج سے کیسوں کی باقاعدہ سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ شاہراہ دستورپرنئی جدید عمارت میں منتقل ہوگئی ہے۔نئی بلڈنگ میں شیری مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست آج مقرر کی گئی ہے۔جبکہ علی محمد اور ملائکہ بخاری کی گرفتاری کے خلاف کیس بھی سنا جائے گا۔

کیسوں کی تفصیلات اور گرفتاری کےخلاف اسد عمر کی درخواست بھی شامل،بابراعوان کی حفاظتی ضمانت اور کیسوں کی تفصیلات فراہمی کا کیس بھی مقرر ہے۔گیس میٹر کی فیس بڑھانے کے خلاف امیر جماعت اسلامی کی درخواست بھی مقررہے۔