روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز روانہ ہوگئی

اسلام آباد (امت نیوز) روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز روانہ ہوگئی، پہلی حج پرواز 387 حاجیوں کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔

اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی فلائٹ 13 منٹ تاخیر سے عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئی ہے، قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 743 مسافروں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بروقت روانہ ہوئی۔

وزیر مذہبی امور طلحہ محمود اور وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے رخصت کیا۔ پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر بھی ائر پورٹ پر موجود تھے ۔

وفاقی وزیرمذہبی امورطلحہ محمود نے کہا کہ عازمین کی خدمت کا اللہ نے مجھے موقع دیا ہے، حج کے دوران بہت سی تکالیف آتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے دعوے نہیں کرتا مگر عازمین کم وسائل میں زیادہ سہولتیں دینے کی کوشش کی ہے، حجاج کرام سے درخواست ہے کہ برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے پی آئی اے کی 3 حج پروازیں، کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد سے روانہ ہوئیں ہیں، پی آئی اے کا حج آپریشن 2 جون تک جاری رہے گا۔

حج آپریشن 340 پروازوں پر مشتمل ہوگا جس کے ذریعے سے سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم والے 65000 حجاج کرام لے جائے جائیں گے۔