اسلام آباد (امت نیوز)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ضمانت قبل از گرفتاری منظور۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور انور تاج اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ پیش ہوئے، ان کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کے سامنے ہوئی۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے منگل تک حفاظتی ضمانت ہے لیکن کل عمران خان کا کیس ہے، اس لئے آج پیش ہوگئے ہیں۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ جب عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے تو کوئی ایشو نہیں، عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی 29 مئی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے 10، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیدیا۔