اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو
اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو

حلف اٹھانے کیلیے جانے والے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے گرفتار

کراچی: حلف اٹھانے کیلیے جانے والے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے گرفتار کرلیے گئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے یوسی 5 چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو حلف سے پہلے گرفتار کیا گیا ۔

یوسی 5 پچنیسر ٹاؤن کے چیئرمین شاہد انصاری اور وائس چیئرمین راؤ وسیم کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کراچی قیادت نے شدید مذمت کی ۔

تحریک انصاف ترجمان نے بتایا کہ دونوں منتخب نمائندوں کو ڈی سی آفس کے اندر سے گرفتار کیا گیا ہے،حلف برداری سے پہلے ہی دونوں منتخب نمائندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ گرفتاری سے پیپلز پارٹی کی بدنیتی صاف ظاہر ہوتی ہے، کل تک یہ سندھ حکومت بیانات دے رہی تھی کہ کسی بلدیاتی نمائندے کو گرفتار نہیں کیا جائے گا،پیپلز پارٹی اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے چور دروازے سے اپنا میئر لانا چاہتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ گرفتار بلدیاتی نمائندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کو دو نمبری سے کراچی کی میئرشپ پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔