لاہور: سبق وزیراعظم عمرا ن خان نے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں کیلئے انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پیغام جار ی کرتے ہوئے کارکنان سے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ دوبارہ گرفتار کیا جاﺅں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں ، کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا ،کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاﺅن کیلیے استعمال کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاﺅن کیلیے استعمال کرے گی ،تمام سروے بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثیریت س جیتے گی ،کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے ۔