9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

عمران خان نے ذلفی بخاری، شہبازگل ودیگر کو پاکستان آنے سے منع کردیا

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ذلفی بخاری، شہبازگل، مخدوم طارق اور دیگر رہنماؤں کو پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اوورسیز رہنماؤں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے، اور تمام رہنماؤں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیرون ملک مقیم رہنماؤں مخدوم طارق، زلفی بخاری، شہبازگل اور دیگر کو پاکستان واپس نہ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے معاملات ٹھیک ہونے تک وطن واپس نہ آئیں، واپس آنے کی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے رہنما تحریک انصاف مخدوم طارق اور شہباز گل نے بھی رواں ہفتے واپسی کا اعلان کر رکھا تھا۔