چوہدری پرویز الہیٰ کہاں چلے گئے؟
پی ٹی آئی کے صدر گزشتہ رات اپنے گھرسے چلے گئے،تب سے ان سے رابطہ نہیں ہورہا
May 22, 2023 · قومی
لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی گزشتہ رات خاموشی سےاپنے گھر سے چلے گئے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر آکر ملاقات کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب وزیراعظم چوہدری شجاعت کے گھر گئے تو پرویزالٰہی گھر سے کہیں جاچکے تھے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا۔