عمران خان نے زمان پارک رہائش گاہ کا ٹیکس ادا کردیا

14 لاکھ 40 ہزار روپے بینک میں جمع کرادیے۔ٹیکس جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی

May 22, 2023 · قومی

لاہور(امت نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ پرعائد  لگژری ہاؤس ٹیکس ادا کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان  نے اپنے گھر پر عائد لگژری ہاؤس ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے  آج بینک میں جمع کرادیے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  نے انہیں لگژری ہاؤس ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس بھیج رکھا تھا جس کی آج آخری تاریخ تھی۔