طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فائل فوٹو
طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فائل فوٹو

نفرت انگیزمہم:بیرون ملک مقیم پاکستان کیخلاف بھی کارروائی شروع

پشاور(امت نیوز)ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سید ولی کے خلاف پشاور کے تھانے شرقی میں مقدمہ درج کرلیا  گیا ہے جس میں ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے

سوشل میڈیا پر شر انگیز بیانات پر یہ کسی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی کیخلاف پہلا مقدمہ ہے۔