راولپنڈی(امت نیوز)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔
راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا آج آخری دن تھا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے دفعہ 144 کےنفاذ میں مزید 28 مئی تک توسیع کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہرقسم کے سیاسی و مذہبی اجتماع پر پابندی ہوگی۔
موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خواتین بچوں اور آرمی کے اہلکاروں کو موٹرسائیکل ڈبل سواری کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی لائسنس ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔