اسلام آباد(اُمت نیوز)بیرون ملک سے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سید ولی کے خلاف پشاور کے تھانے شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور گالم گلوچ کی دفعات شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شرانگیز بیانات پر یہ کسی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی کے خلاف یہ پہلا مقدمہ ہے۔