ایبٹ آباد (نمائندہ امت) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی نمائندوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے روکا۔عمران خان نے امریکی لابی کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ممکن نہیں ہے کیونکہ عمران خان ملک کی معیشت کو بحال کرنا نہیں چاہتے تھے۔یہ بات انہوں نے 32 لاکھ روپے کی لاگت سے بجلی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران عوامی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ن دن پہلے امریکا سے مدد کی التجا کی جو پاکستان کے قانون کے خلاف ورزی ہے۔ مرتضیٰ عباسی نے کہا کہ عمران خان اور اس کے وزراء نااہل ہیں، وہ حکومت میں آئے ہیں تاکہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچا سکیں اور سیاسی نظام کو تباہ کر سکیں۔ 9 مئی کے واقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے،وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 ماہ قبل یہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ ریاست اور ہماری فوج کے خلاف احتجاج کیا جائے، انہوں نے اس سازش کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میاں محمد نواز شریف جیسا کوئی دوسرا سچّا اور وفادار سیاستدان نہیں ہے، اور کوئی دوسری سیاسی جماعت کے پاس ایسی ٹیم نہیں ہے جو ملک کو مشکلات سے نکال سکے۔