خانیوال (اُمت نیوز)خانیوال سے سابق وائس چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق رانا عبدالرحمن نے مخدوم احمد محمود سے ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ میں ملاقات کی
رانا عبدالرحمن نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ملاقات میں شمولیت اختیار کی،رانا عبدالرحمن کی شمولیت کے وقت میر واثق برجیس اور عبدلقادر شاہین بھی موجود تھے۔