عمران خان عدالتوں میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ

لاہور (امت نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔  چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک سے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ مختصر قافلے کے ساتھ روانہ ہوئے۔

عمران خان آج 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔

نیب نے عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈز کی مبینہ غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کئے ہیں، نیب نے نئے نوٹس میں عمران خان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس، رینجرزاور ایف سی کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔