جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔

May 23, 2023 · اہم خبریں, قومی
جلیل شرقپوری جلد پریس کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔ فائل فوٹو

جلیل شرقپوری جلد پریس کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔ فائل فوٹو

لاہور: تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

اس حوالے سے ایک بیان میں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔

سابق ایم پی اے جلیل شرقپوری جلد پریس کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔