فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کا 25 مئی کو’’یوم تکریم شہدا پاکستان“ پرعام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے 25 مئی کو’’یوم تکریم شہدا پاکستان“ منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔

وفاقی حکومت نے 25 مئی کو’’یوم تکریم شہدا پاکستان“ منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس روز ملک میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے۔

25 مئی کو تمام سرکاری ونجی دفاتر و تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اس روز شہدا پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے دن منایا جائے گا، ملک بھر میں شہدا کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی۔

25 مئی کو افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہدا پر سلامی دی جائے گی، جب کہ جی ایچ کیو، ایئر اور نیول ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی۔