پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی عمر عماری نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

سندھ(اُمت نیوز) رکن سندھ اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف کے عمر عماری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، میرے لیے میرا ملک سب سے زیادہ اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ملک کو لیکر اپنے عقیدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا اس لیے میں پی ٹی آئی اور اس قسم کی سیاست کو خیرباد کہتا ہوں۔
خیال رہے کہ عمر عماری گزشتہ ایک سال سے پاکستان نہیں آئے، انہوں نے آخری بجٹ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ عمر عماری سابقہ ایم اکیو ایم کے مرکز عزیزہ آباد کے علاقے سے منتخب ہوئے اور انہوں نے ساڑھے چار سال میں بیس یا پچیس اجلاسوں میں شرکت کی۔