سابق وفاقی وزیر غلام سرور بھی داغ مفارقت دے گئے
باضابطہ اعلان جلد ہی متوقع،آزادانہ ذرائع سے خبر کے فائل ہونے تک تصدیق نہیں ہوسکی ۔ نجی ٹی وی
2018ء میں پنجاب کے حلقہ این اے۔63 سے کامیابی حاصل کی تھی، فائل فوٹو
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کا باضابطہ اعلان جلد ہی متوقع ہے ،یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل نے کیا ہے تاہم آزادانہ ذرائع سے اس خبر کے فائل ہونے تک تصدیق نہیں ہوسکی ۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے جلائو گھیرائو اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔