پشاور: تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ترکئی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
نجی ٹٰی وی کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا عثمان ترکئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پارٹی میں شامل ہونے والوں کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ہماری پارٹی اپنے کارکنوں کی قدر کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم کو گمراہ کیا، اب تو پی ٹی آئی زمان پارک تک محدود ہو کر رہ گئی۔ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔عمران خان کو اپنے کارکنان سے معافی مانگنی چاہیے۔
اس موقع پر عثمان ترکئی کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کھلے دل سے مجھے قبول کیا۔ میرے بڑے بھائی نے ذوالفقارعلی بھٹو کے ہمراہ پیپلزپارٹی جائن کی تھی،اپنے سیاسی کیریئر میں 26 سال پیپلز پارٹی میں رہا، آج اپنے گھر واپس آ گیا ہوں۔