لاہور(امت نیوز) پی ٹی آئی کو ایک اوربڑادھچکا،تحریک انصاف کے رہنما حسین الٰہی نےپی ٹی آئی چھوڑکرمسلم لیگ ق میں واپسی کااعلان کر دیا۔ انہو ں نے کہاکہ 9مئی کےواقعات انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہیں، اس دن جوکچھ ہوادل نہیں مان رہاتھا کہ ان کےساتھ رہوں۔
حسین الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ غلط تھا،والدنےفیصلہ کیاتھا،اس لیےان کاساتھ دیامیری پارٹی شروع سےمسلم لیگ ق تھی۔
اس پہلے بتایا گیا تھا کہ حسین الٰہی پاکستانی وقت کےمطابق شام 7 بجے لندن میں پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کریں گے۔
حسین الٰہی چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔یاد رہے کہ حسین الٰہی کے والد وجاہت حسین چند روز قبل تحریک انصاف سے علیحدہ ہوئے تھے۔