اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے سابق وزیراعظم عمران خان سے راہیں جد کرنے پر کہا ہے کہ آخر کار سفر اختتام کو پہنچا۔ حبا فواد نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔
آخر کار سفر اختتام کو پہنچا ۔۔۔۔ https://t.co/dMNWp8plPg
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) May 24, 2023
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔فواد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹر بیان پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری نے بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار سفر اختتام کو پہنچا۔