گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، فائل فوٹو
گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، فائل فوٹو

عمران خان امریکا میں سیاسی پناہ کیلیے درخواست دینے والے ہیں، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان بہت جلد امریکا میں سیاسی پناہ کیلیے درخواست دینے جا رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حیدر علی پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ورکرزکی عزت کی،ان کاکہناتھا کہ پریس کلبز میں کھڑکی توڑ رش ہے ،پی ٹی آئی صرف زمان پارک تک محدود ہو گئی ہے، تحریک انصاف کے لوگ سلیپنگ موڈ اور کچھ ایئروپلین موڈ پر ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم اور دنیا کے ساتھ جھوٹ بولا۔

فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ باوثوق ذرائع سے خبر ملی اور اسے مستند ہی سمجھیں کہ عمران خان بہت جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ ’ عمران خان بہت جلد امریکہ میں سیاسی پناہ کیلیے درخواست دینے جارہے ہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی جس طرح سے کانگریس ارکان کیساتھ بات چیت شروع ہے آپ کس دن صبح اٹھیں گے تو خبر چل رہی ہوگی کہ عمران خان نے امریکا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دیدی ہے ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ لیکن مجھے امریکی کانگریس سے بھی سوال کرنا ہے کہ کبھی آپ نے بھی عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کیخلاف بھی ایک کیس چل رہا ہے اس کے ٹرائل کا بھی سامنا کریں،امریکا میں بھی عمران خان کے خلاف ایک کیس چل رہاہے ،ادھر بھی کانگریس ارکان کو سوال کرنا چاہیے کہ آپ کے خلاف امریکا میں جو کیس ہے اس کا کیا بنے گا،آپ کے خلاف برطانیہ میں کیس ہے اس کا کیا بنے گا۔