سندھ میں آئندہ ماہ ہیٹ ویو کا امکان

کراچی (امت نیوز) سندھ میں آئندہ ماہ ہیٹ ویو کا امکان ہے، صوبائی محکمہ صحت نے اہم ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ صحت سندھ نے ایکشن پلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون میں صوبے میں ممکنہ ہیٹ ویو کا امکان ہے، ہیٹ ویو سے شہری اور دیہی سندھ کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ ضلعی افسران تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

صوبائی محکمہ صحت نے اسپتالوں کی ایمرجنسی کو ہائی الرٹ کرنے اور ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔