کور کمانڈر ہاﺅس حملہ، سابق آئی جی پنجاب کا بیٹا بھی گرفتار

رضوان کو جیو فینسنگ سے لو کیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیاہے ۔

May 26, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: 9مئی کو کور کمانڈر ہاﺅس لاہور کے باہر احتجاج کے معاملے میں سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر ریٹائرڈ ضیاالحسن کے بیٹے رضوان ضیاکو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ ملزم رضوان ضیاکو کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے ، رضوان کو جیو فینسنگ سے لو کیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیاہے ، ملزم رضون ضیاءسابق آرمی افسر کا داماد بھی ہے ۔