صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کا صاحبزادہ گرفتار

کوئٹہ (اُمت نیوز) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے صاحبزادے انعام شاہ کھیتران کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے صاحبزادے کو کرائم برانچ کے عملے نے بارکھان کے قریب سے حراست میں لیا۔
پولیس اور ایک لیویز فورس کی گاڑی انعام شاہ کو گرفتار کر کے کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگئی، سردار انعام شاہ کی ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔