لاہور(اُمت نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران نیازی مکافات عمل کا شکار ہے۔ گوجرانوالہ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے حواریوں نےو ہ کردکھایا جو دشمن 75 سال میں نہ کرسکا، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا، اگرحملہ کرنے کی جر۱ت تھی تو جیل جانے کی بھی جرات پیدا کرو، عمران نیازی مکافات عمل کا شکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بے گناہ جیل نہیں جائے گا اور کوئی قصورواربچ نہیں پائے گا، بڑی بڑی باتیں کرنے والا فوادچودھری وقت آنے پربھاگ نکلا۔