شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم قرار، رہا کرنے کا حکم

بیان حلفی کی خلاف ورزی کی گئی تو توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو گی، عدالت ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

May 27, 2023 · قومی
شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈسیکشن 100ثابت نہیں ہوا، فائل فوٹو

شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈسیکشن 100ثابت نہیں ہوا، فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز) شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم قرار، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

شاہ محمود قریشی کے بیان حلفی کو بھی تحریری فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بیان حلفی میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔انہوں نے اشتعال انگیزی کا حصہ نہ بننے کا بیان حلفی دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی کی گئی تو توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو گی۔ عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے نظربندی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔