پاکستان نے آج کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا،آئی ایس پی آر

سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ناممکن کو حقیقت میں بدلا ہے۔

May 28, 2023 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)یوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس دن کم از کم دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کی اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ناممکن کو حقیقت میں بدلا ہے۔