لنڈی کوتل، مکان کی چھت گرنے سے 11سالہ بچی جاں بحق،8 افراد زخمی
مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ زخمیوں میں خواتین و بچےبھی شامل ہیں ۔
May 28, 2023 · قومی
پشاور (اُمت نیوز) لنڈی کوتل میں مکان کی چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
خیبر لنڈی کوتل کے علاقے گاگرہ میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
ہسپتال زرائع کاکہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین و بچےبھی شامل ہیں ۔