سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

9 مئی کے واقعات کو روکنے میں پی ٹی آئی کی قیادت بری طرح ناکام ہوئی۔

May 28, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف توڑ  پھوڑ کا شکار ہے، پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن بھی پارٹی کو چھوڑنے والوں میں شامل ہوگئے،طارق محمود الحسن کاکہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کو روکنے میں پی ٹی آئی کی قیادت بری طرح ناکام ہوئی ،میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ۔

سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں، ان واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔