وزیراعظم کی اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

میرے پیارے بھائی اردوان کو انتخابات میں کامیابی مبارک ہو،آپ کی کامیابی ترک عوام کو اعتماد ہے،شہباز شریف

May 29, 2023 · قومی

اسلام آباد (امت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف نے کہا کہ میرے پیارے بھائی اردوان کو انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اردوان ان چند عالمی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن کی سیاست عوامی خدمت میں گزر رہی ہے۔ وہ مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون اور ان کے حقوق کے لیے ایک پرجوش آواز رہے ہیں۔ ان کی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ان کی قیادت پر ترک عوام کو اعتماد ہے۔