اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ آڈیو لیکس میں جن پرالزامات ہیں وہی منصف بنےبیٹھےہیں،سابق وزیر اعظم نواز شریف ہر صورت الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم لیڈکریں گے۔ رانا تنویر نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات جمہوریت اور سیاست کا حصہ ہیں،کیا ہمیں دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر سے مذاکرات کرنے چاہئیں؟انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم اگر چند روز میں پی ٹی آئی چھوڑ گئی تو مذاکرات کس سے ہوں گے؟ سپریم کورٹ کے معاملات افسوسناک ہیں۔