خیبر پختونخواہ میں نواز لیگ دھڑے بندی کا شکار

پشاور (امت نیوز) خیبر پختون میں نواز لیگ دھڑے بندی کا شکار ہوگئی، ناراض رہنماؤں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا۔ اور امیر مقام پر پارٹی پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبر پختون کے ناراض رہنماؤں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا۔ مسلم لیگ ن خیبرپختون کےہنما ارباب خضر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان مسلم لیگ ن نظریاتی ورکرز گروپ بنایا ہے۔ ارباب خضر حیات کا مزید کہنا تھا انجینئر امیر مقام نے پارٹی پر قبضہ کر لیا ہے، مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر رہنماؤں کو دیوار سے لگایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں، امیر مقام بھی انتخابات لڑیں، امیر مقام اگر جیت گئے تو ہم ان کو صوبائی صدر تسلیم کرلیں گے۔