سندھ ہائیکورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، گرمیوں کی تعطیلات 5 جون سے 5 اگست تک جاری رہیں گی۔

گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ساڑھے 9 سے 1 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی، تعطیلات کے دوران کراچی کی پرنسپل بلڈنگ میں ایک ڈویژن بنچ اور دو سنگل بنچ کام کریں گے۔

حیدرآباد، سکھراورلاڑکانہ میں ایک،ایک سنگل بنچ کام کرے گا، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔