مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے، فائل فوٹو
 مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے، فائل فوٹو

پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے کمی کا امکان

اسلام آباد:  پیٹرول کی قیمت میں آج رات 5 سے 6 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے کی کمی کی تجویز دی ہے، ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے کمی کا امکان ہے، تاہم ڈالر کی بڑھتی قدر کے سبب قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہے، 16 مئی کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔