اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کی اہلیہ سمیت 3ملزمان گرفتار
ثقلین کودوسری اہلیہ نے گھریلو چپقلش کی بنا پر آشنا اوراپنے سابقہ شوہر کے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: اندھے قتل کی واردات کا معمہ حل،مقتول کی اہلیہ سمیت 3ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔
مقتول ثقلین کواس کی دوسری اہلیہ نے گھریلو چپقلش کی بنا پر آشنا اوراپنے سابقہ شوہر کے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا، مقتول اپنی دوسری بیوی ساجدہ کے ساتھ گوجرخان میں رہائش پذیر تھا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں مقتول کی دوسری اہلیہ ساجدہ، اور اس کے سابق شوہر کا بیٹا عبدالستار اور آشنا شہباز شامل ہیں۔
مقتول ثقلین کواس کی دوسری اہلیہ نے گھریلو چپقلش کی بنا پر آشنا اوراپنے سابقہ شوہر کے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا،ملزمان نے مقتول ثقلین کو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتول اپنی دوسری بیوی ساجدہ کے ساتھ گوجرخان میں رہائش پذیر تھا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو موثر تفتیش پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔